ڈ اکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کی ریزیڈنٹ نے قومی کانفرنس میں دوم مقام حاصل کیا
علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)ڈ اکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اورل میڈیسن و ریڈیالوجی کی جونیئر ریزیڈنٹ (جے آر 1) ڈاکٹر بنیتا پال نے غازی آباد کے آئی ٹی ایس ڈینٹل کالج میں منعقدہ 23ویں نیشنل ٹرپل او کانفرنس میں پیپر پرزنٹ
ڈاکٹر بنیتا پال


علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)ڈ اکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اورل میڈیسن و ریڈیالوجی کی جونیئر ریزیڈنٹ (جے آر 1) ڈاکٹر بنیتا پال نے غازی آباد کے آئی ٹی ایس ڈینٹل کالج میں منعقدہ 23ویں نیشنل ٹرپل او کانفرنس میں پیپر پرزنٹیشن میں دوسرا مقام حاصل کیا۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ پیپر پرزنٹیشن کے زمرے میں شرکت کی، جہاں ان کی تحقیق بعنوان ”ڈینڈی واکر سنڈروم: میکسیلوفیشیئل اور ریڈیالوجیکل مشاہدات“ کو بے حد سراہا گیا۔ یہ دستیابی ڈینٹل سائنسز کے میدان میں اے ایم یو کے نوجوان محققین کی معیاری تحقیقی سرگرمیوں کی عکاس ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande