شعبہ اینستھیسیالوجی میں ڈاکٹر تزئین بیگ کے خصوصی لیکچر کا اہتمام
علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیالوجی نے صدر شعبہ پروفیسر حماد عثمانی کی قیادت میں ڈاکٹر تزئین بیگ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسٹونی بروک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر، نیویارک کے خصوصی لیکچر کا اہتم
پروفیسر حماد عثمانی اعزاز پیش کرتے ہوئے


علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیالوجی نے صدر شعبہ پروفیسر حماد عثمانی کی قیادت میں ڈاکٹر تزئین بیگ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسٹونی بروک یونیورسٹی میڈیکل سینٹر، نیویارک کے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا، جنہیں حال ہی میں شعبے میں ایڈجنکٹ فیکلٹی کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے ’فزیولوجیکلی ڈیفیکلٹ ایئر وے اینڈ آنکو اینستھیسیا‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اینستھیسیا کے میدان میں حالیہ پیش رفت اور شواہد پر مبنی طریقہ کار کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر بیگ نے کیس بیسڈ چیلنجز پر روشنی ڈالی، خاص طور پر آپریشن کے دوران ممکنہ پیچیدگیوں کی پیشگی نشاندہی اور ان کے مؤثر بندوبست، نیز آپریشن کے بعد بہتر نتائج حاصل کرنے کی حکمتِ عملیوں پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے مریض کے مخصوص حالات کے مطابق اینستھیٹک منصوبہ بندی، جدید ٹکنالوجی کے استعمال اور جدید ترین کلینیکل رہنما اصولوں کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے علمی مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے مختلف کلینیکل سوالات کیے۔ سینئر اساتذہ پروفیسر قاضی احسان علی، پروفیسر حسین امیر، پروفیسر ابو ندیم اور پروفیسر عبید احمد صدیقی نے بھی اپنے طبی تجربات بیان کیے۔ آخر میں شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نازیہ توحید نے اظہارِ تشکر کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande