ڈاکٹر مناظر اطہر بین الاقوامی ایڈیٹوریل فیلوشپ کے لیے منتخب
علی گڑھ, 01 اپریل (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیالوجی و کریٹیکل کیئر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مناظر اطہر کو ”اینستھیسیا اینڈ اینلجیسیا ایڈیٹوریل فیلوشپ (2026–27)“کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جس کے لیے دنیا بھر
ڈاکٹر مناظر اطہر


علی گڑھ, 01 اپریل (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیالوجی و کریٹیکل کیئر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مناظر اطہر کو ”اینستھیسیا اینڈ اینلجیسیا ایڈیٹوریل فیلوشپ (2026–27)“کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جس کے لیے دنیا بھر سے صرف 14 فیلوز ہی منتخب ہوئے ہیں۔

یہ ایک سالہ پروگرام یکم مئی 2026 سے شروع ہوگا، جس کے تحت اینستھیسیالوجی کے اہم شعبوں میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر اطہر امریکہ کی یونیورسٹی آف پٹسبرگ میں پروفیسر کمبرلی ہاورڈ کویجانو کی زیرنگرانی کارڈیوویسکولر پیتھو فزیالوجی کے حوالے سے خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ فینکس چلڈرنس ہاسپٹل میں ڈاکٹر نرسمہن جگن ناتھن کے ساتھ ایئر وے مینجمنٹ کی تربیت حاصل کریں گے۔ اس دستیابی پر صدر شعبہ پروفیسر حماد عثمانی نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب یونیورسٹی کے لیے باعث فخر ہے اور ڈاکٹر اطہر کی تعلیمی صلاحیتوں اور بڑھتی ہوئی بین الاقوامی شناخت کا مظہر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فیلوشپ تحقیق و تدریس کے میدان میں ان کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande