ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول میں نئے قائم مقام پرنسپل کی تقرری
علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)ڈاکٹر محمد فیاض الدین کو آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول کا قائم مقام پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ انہوں نے مسٹر سید تنویر نبی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 18 برس تک خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر فیاض ا
ڈاکٹر محمد فیاض الدین


علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)ڈاکٹر محمد فیاض الدین کو آر ایم پی ایس اے ایم یو سٹی اسکول کا قائم مقام پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ انہوں نے مسٹر سید تنویر نبی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 18 برس تک خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر فیاض الدین ایک تجربہ کار استاد ہیں اور انہیں انتظامی امور میں دہائیوں کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل ٹائم ٹیبل انچارج، اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر (سیلف فنانس) اور وائس پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور امتحانات و داخلوں سے متعلق اہم ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ وہ اے ایم یو اسکولز کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے رکن اور اے ایم یو اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے پاس انگریزی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ہے۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے یونیورسٹی حکام کا شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ ڈسپلن کو مضبوط کریں گے، تعلیمی معیار کو بلند کریں گے اور سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریز کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ ڈاکٹر فیاض الدین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اجتماعی تعاون کے ساتھ اسکول اپنی بہترین کارکردگی کے سفر کو جاری رکھے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande