
علی گڑھ, یکم اپریل (ہ س)شعبہ ماڈرن انڈین لینگویج کے پنجابی سیکشن کے اسکالر ڈاکٹر دیا رام کو انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی جانب سے تعلیمی سیشن 2025–2026 کے لیے پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔ ان کے تحقیقی پروجیکٹ کا عنوان ہے: ”ناتھ کمیونٹی کی زندگی، ادب اور فکر: ایک مطالعہ“، جس کا ہدف ناتھ برادری کی سماجی و ثقافتی زندگی، ادبی روایات اور فکری پہلوؤں کا جائزہ لینا ہے، تاکہ ہندوستان کے ثقافتی اور روحانی ورثے کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ ڈاکٹر دیا رام نے پوسٹ گریجویٹ تعلیم چودھری دیوی لال یونیورسٹی، سرسا سے حاصل کی ہے، جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پنجابی سیکشن کے پروفیسر کرانتی پال کی نگرانی میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کی تحقیق ہریانہ میں پنجابی لوک گیتوں کی سماجی و ثقافتی اقدار پر مرکوز تھی۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں، جن میں ”اسبابِ بغاوتِ ہند“ کا پنجابی ترجمہ اور ”ناتھ سمپردایا اَتے یوگ“شامل ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ