شعبہ ارضیات کے طلبہ کی گیٹ اور جیم امتحانات میں نمایاں کامیابی
علی گڑھ، یکم اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے طلبہ نے قومی سطح کے باوقار امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جس میں آئی آئی ٹی-گیٹ 2026، آئی آئی ٹی-جیم 2026 اور اتر پردیش صوبائی سول سروسز (یو پی پی سی ایس) امتحان 2024 میں
جیولوجی کے طلبا


علی گڑھ، یکم اپریل (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے طلبہ نے قومی سطح کے باوقار امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، جس میں آئی آئی ٹی-گیٹ 2026، آئی آئی ٹی-جیم 2026 اور اتر پردیش صوبائی سول سروسز (یو پی پی سی ایس) امتحان 2024 میں نمایاں کارکردگی شامل ہے۔ آئی آئی ٹی-گیٹ 2026 میں شعبے کے 13 طلبہ کامیاب ہوئے، جن میں مسٹر ظل الرحمٰن نے آل انڈیا رینک (اے آئی آر) 18 حاصل کرکے یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔ دیگر کامیاب امیدواروں میں محمد ثاقب انصاری، مصباح خان، مظہر حسین، داراب جمیل، شرجیل اقبال، وحید لون، انت عاصم، محمد ارباز، محمد یوسف، محمد قیس انصاری، محمد صہیب اختر اور مشتاق عالم شامل ہیں۔

آئی آئی ٹی-جیم 2026 میں شعبے کے 9 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، جن میں عدنان مرزا، تبسم فاطمہ، مادھو سارسوت، نائلہ، مصباح اللہ خان، ثقلین مشتاق، مہوش آرا، شیخ سیف اور سشانت کمار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، شعبے کے سابق طالب علم محمد حسین نے یو پی پی سی ایس امتحان 2024 میں کامیابی حاصل کی۔ انھیں نائب تحصیلدار کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شعبہ ارضیات کے چیئرپرسن پروفیسر راشد عمر نے منتخب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی شعبے کے معیاری تعلیمی ماحول اور تحقیقی و مسابقتی میدان میں امتیاز کی عکاس ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande