نندربار میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کیس، ملزم کو 20 سال قید با مشقت
ممبئی ، یکم اپریل (ہ س) نندربار ضلع کے نوآپور علاقے میں 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں عدالت نے ملزم کو 20 سال قید با مشقت کی سزا سناتے ہوئے اسے قصوروار قرار دے دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم رایسنگ مالیا کاتھوڈ (33)، جو گجرات کے
Crime Nandurbar 20 Years Sentence


ممبئی ، یکم اپریل (ہ س) نندربار ضلع کے نوآپور علاقے میں 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں عدالت نے ملزم کو 20 سال قید با مشقت کی سزا سناتے ہوئے اسے قصوروار قرار دے دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم رایسنگ مالیا کاتھوڈ (33)، جو گجرات کے تعلقہ سونگڑ کے شیرولا کا رہائشی ہے، کام کے سلسلے میں اپنے سسرال ڈوگلی فلی، گھوڑجامنے (تعلقہ نوآپور) میں رہتا تھا۔ اسی علاقے کی 13 سالہ متاثرہ بچی اس کے گھر ٹی وی دیکھنے کے لیے آتی تھی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے اسے زیر تعمیر مکان کے قریب لے جا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور تین سے چار مرتبہ اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔

کچھ دن بعد بچی کی طبیعت بگڑنے پر اس کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد والدین نے پوچھ گچھ کی تو ملزم کی جانب سے بار بار زیادتی کا معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد نوآپور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 792/2021 درج کیا گیا، جس میں تعزیراتِ ہند کی دفعات 376(2)(ف)، 376(2)(ن)، 506 اور بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون 2012 (پوکسو) کی دفعات 3 اور 4 شامل کی گئیں۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کیا۔ اس وقت کے پولیس سب انسپکٹر منوج پاٹل اور ان کی ٹیم نے تفصیلی تفتیش کرتے ہوئے اہم شواہد جمع کیے اور مقررہ مدت میں فردِ جرم نندربار کی ضلعی و سیشن عدالت میں پیش کی۔

مقدمے کی سماعت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے۔ آر۔ پٹھکر کی عدالت میں ہوئی، جہاں متاثرہ بچی، اس کے والدین، طبی افسران، پنچ گواہان، تفتیشی افسران اور ڈی این اے ماہرین کے بیانات کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ تمام شواہد کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 20 سال قید با مشقت اور مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande