ناجائز اسلحہ کے ساتھ دو گرفتار
نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ ایسٹ ڈسٹرکٹ اسپیشل اسٹاف ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، دو زندہ کارتوس، ایک بٹن چاقو اور ایک کار برآمد ہوئی۔ مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیو ک
اسلحہ


نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ ایسٹ ڈسٹرکٹ اسپیشل اسٹاف ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، دو زندہ کارتوس، ایک بٹن چاقو اور ایک کار برآمد ہوئی۔ مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیو کمار نے بدھ کو بتایا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ کی روشنی میں ضلع میں ایک خصوصی نگرانی کی کارروائی چلائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹیم کو معلوم ہوا کہ کچھ نوجوان اسلحہ کے ساتھ علاقے میں گھوم رہے ہیں اور جرم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر انسپکٹر جتیندر ملک کی قیادت میں ٹیم نے جال بچھا کر ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی۔ کار میں سوار دونوں نوجوانوں کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران ان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ترلوک پوری کے رہنے والے وشال عرف توسو (20) اور کلیان پوری کے رہنے والے انوراگ عرف بدھی (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ دونوں سنگین جرم کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے ان کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ پانڈو نگر پولس اسٹیشن میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ پولیس اب اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کہاں سے حاصل کیا اور ان کے پیچھے موجود گینگ کون ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande