تاریخ کے آئینے میں 02 اپریل : ہندوستان پھر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا
ہندوستان کے لیے 02 اپریل 2011 کا دن کھیلوں کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہے۔ اسی دن ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے عالمی کپ 2011 کا خطاب جیت کر 28 سال بعد عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ جیت 1983 کی تاریخی عالمی کپ فتح کی یادو
تاریخ کے آئینے میں 02 اپریل ۔ ہندوستان پھر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا


ہندوستان کے لیے 02 اپریل 2011 کا دن کھیلوں کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہے۔ اسی دن ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے عالمی کپ 2011 کا خطاب جیت کر 28 سال بعد عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ جیت 1983 کی تاریخی عالمی کپ فتح کی یادوں کو پھر سے تازہ کر گئی تھی۔ اس طرح 02 اپریل کا دن ہندوستان کے لیے فخر اور جشن کی علامت ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1679 - مغل بادشاہ اورنگزیب نے اپنی سلطنت کے ہندووں پر پھر سے جزیہ ٹیکس لگایا۔ اس ٹیکس کو اکبر نے ختم کیا تھا۔

1902 - لاس اینجلس میں پہلا موشن پکچر تھیئٹر کھلا۔

1902 - ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے فنکار بڑے غلام علی خان کی پیدائش۔

1912 - ٹائٹینک کا سمندری تجربہ (ٹرائل) شروع ہوا۔

1969 - ہندوستانی بالی ووڈ فلموں کے مشہور اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر اجے دیوگن کی پیدائش۔

1970 - میگھالیہ ریاستِ آسام کے اندر ایک خود مختار ریاست بنا۔

1982 - ارجنٹینا نے جنوبی بحرِ اوقیانوس میں واقع فاک لینڈ جزائر پر حملہ کیا۔

1984 - اسکواڈرن لیڈر راکیش شرما، مشن سویوز ٹی-11 کے تحت خلا میں جانے والے پہلے ہندوستانی خلا باز بنے۔

1986 - امریکی ایوی ایشن کمپنی کے بوئنگ طیارے میں فضا میں بم پھٹنے سے سوراخ ہوا۔ چار مسافر ہوا کے دباو سے طیارے سے گر گئے۔ پائلٹ نے طیارہ محفوظ اتار لیا۔

1989 - فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے لیڈر یاسر عرفات فلسطین کے صدر منتخب ہوئے۔

1997 - سمیتا سنہا نے ایک ریکارڈ بنایا، جب 3200 کلوگرام وزنی ایک ٹرک ان کے اوپر سے گزرا۔

1999 - ماسکو میں آزاد ریاستوں کی دولتِ مشترکہ کا سربراہی اجلاس ختم ہوا۔

2001 - نیپال میں ماو نواز باغیوں کے ذریعے 35 پولیس اہلکاروں کا قتل۔

2008 - کرناٹک میں تین مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان۔ رام راو کمیٹی نے وزیر دفاع کی سربراہی میں دفاعی تکنیکی کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی۔

2008 - امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ہارورڈ بزنس اسکول نے انجلی رائنا کو ممبئی میں واقع اپنے انڈیا ریسرچ سینٹر کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا۔

2023 - ہندوستان کے بہترین کرکٹ آل راونڈر کھلاڑیوں میں سے ایک افغان نژاد سلیم درانی کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande