اراکین اسمبلی اپنا سی ڈی ایف فنڈ آفت سماوی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں
اراکین اسمبلی اپنا سی ڈی ایف فنڈ آفت سماوی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی کو آگاہ کیا کہ ارکان اسمبلی مالی سال 27-2026 کے دوران اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ (سی ڈی ایف) سے آفات
Cm


اراکین اسمبلی اپنا سی ڈی ایف فنڈ آفت سماوی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں

جموں، یکم اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی کو آگاہ کیا کہ ارکان اسمبلی مالی سال 27-2026 کے دوران اپنے حلقہ ترقیاتی فنڈ (سی ڈی ایف) سے آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی امداد کی مد میں 50 لاکھ روپے تک مختص کر سکتے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کی رکن اسمبلی شمیم فردوس کی جانب سے پیش کردہ کالنگ اٹینشن موشن کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے سی ڈی ایف کے رہنما اصولوں میں ترمیم کر کے امداد کے دائرہ کار کو وسیع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم شدہ ضوابط کے تحت ارکان اسمبلی اب اپنے سی ڈی ایف سے 50 لاکھ روپے تک کی رقم مکانات کی تعمیر نو اور مرمت سمیت رہائشی امداد کے لیے مختص کر سکتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے بتایا کہ فی خاندان امداد کی زیادہ سے زیادہ حد ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ سہولت صرف قبائلی یا بی پی ایل خاندانوں تک محدود نہیں بلکہ تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

انہوں نے آفت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں وہ تمام واقعات شامل ہیں جن سے نمایاں نقصان ہوتا ہو۔ ضلع سری نگر کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حبہ کدل کی رکن اسمبلی شمیم فردوس کی جانب سے سی ڈی ایف اسکیم کے تحت آگ سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی 24 درخواستیں موصول ہوئیں، جن پر تخمینہ لاگت 12.80 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے پانچ معاملات تمام ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد اضافی امداد کے لیے منظور کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی 19 معاملات سری نگر کے ڈپٹی کمشنر کے پاس زیر غور ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایم ایل اے کی جانب سے تجویز کردہ اہل معاملات کو قواعد کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande