
نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ سونا آج 1,150 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,250 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی آج 5200 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط سونا 1,49,520 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,49,670 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,37,060 روپے فی 10 گرام سے 1,37,210 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔
سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی آج اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران دہلی صرافہ بازار میں 2,50,100 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔ مقامی مارکیٹ کی طرح آج بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چمکدار دھاتوں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ سنگاپور گولڈ ایکسچینج میں آج اسپاٹ گولڈ 4,652.31 ڈالر فی اونس کی سطح پر دیکھا گیا۔ جبکہ لندن سلور مارکیٹ میں سپاٹ سلور کی قیمت 74.64 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,49,670 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,210 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,49,520 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,060 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,49,570 روپے فی 10 گرام اور 22کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,110 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,49,520 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,060 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,49,520 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,060 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,570 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,37,110 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,49,670 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,210 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,570 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,37,110 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,49,670 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,210 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,49,520 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 1,37,060 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد