کمشنر 9 اپریل کو اسکول گاڑیوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گی
علی گڑھ، یکم اپریل (ہ س)۔ کمشنر سنگیتا سنگھ کی صدارت میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں چلنے والی اسکول گاڑیوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 9 اپریل کو سہ پہر 3 بجے کمشنری آڈیٹوریم میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔ مشترکہ ترقیاتی کمشنر منشارام یادو نے
سنگیتا سینگھ


علی گڑھ، یکم اپریل (ہ س)۔ کمشنر سنگیتا سنگھ کی صدارت میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں چلنے والی اسکول گاڑیوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 9 اپریل کو سہ پہر 3 بجے کمشنری آڈیٹوریم میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوگا۔ مشترکہ ترقیاتی کمشنر منشارام یادو نے اس حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (انتظامیہ)، علاقائی ٹرانسپورٹ افسران، اسسٹنٹ علاقائی ٹرانسپورٹ افسران، جوائنٹ ڈائریکٹر تعلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر بنیادی تعلیم، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ٹریفک)، ضلع اسکول انسپکٹر اور ضلع بنیادی تعلیم افسر شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ہر ضلع سے اسکولوں کی بورڈ کے لحاظ سے تعداد، اسکولوں میں چلنے والی گاڑیوں کی کل تعداد، فِٹ اور نان فِٹ گاڑیوں کی تفصیل، تصدیق اور چیکنگ کے بعد کی گئی کارروائی اور مسلسل نگرانی و تصدیق کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande