
دھولیہ ، یکم اپریل (ہ س)۔ دھولیہ ضلع میں ممبئی-آگرہ قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حادثہ نرادانہ گاؤں کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق مٹی سے بھرا ایک ڈمپر تیز رفتاری سے شاہراہ پر جا رہا تھا، جب اس نے پیچھے سے دو موٹر سائیکلوں کو زور دار ٹکر ماری۔ اس حادثے کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
حادثے کے فوراً بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
مہلوکین کی شناخت گنیش گیانیشور مالی (22)، سمیت دیویداس مالی (14) اور سدھاکر شراون بڑگجر (50) کے طور پر کی گئی ہے۔ نرادانہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے