
لکھنؤ، یکم اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے منگل کی دیر رات نئی دہلی میں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ،بدھ کو کیشو پرساد موریہ نے مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی۔
نائب وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ کیشو پرساد موریہ نے لکھا کہ نئی دہلی میں نکسل سے پاک ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے والے ہم تمام کارکنوں کے لیے باعث ترغیب اور سرپرست مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے غیر رسمی ملاقات کرکے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ مختلف اہم موضوعات پر ان کی رہنمائی حاصل کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد