ویدانتا کا ہدف ہر سطح پر خواتین کی شرکت کو 35 فیصد تک بڑھانا ہے
نئی دہلی، 07 مارچ (ہ س)۔ ویدانتا گروپ نے اپنی تنظیم کے تمام سطحوں پر خواتین کی شرکت کو موجودہ 23 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، کمپنی نے ’ہیش ٹیگ ہر ایٹ دی کور‘ کے نام سے ملک گیر مہم اور لنکڈ اِن کی
Vedanta-aims-to-increase-women-participation-to-35


نئی دہلی، 07 مارچ (ہ س)۔ ویدانتا گروپ نے اپنی تنظیم کے تمام سطحوں پر خواتین کی شرکت کو موجودہ 23 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، کمپنی نے ’ہیش ٹیگ ہر ایٹ دی کور‘ کے نام سے ملک گیر مہم اور لنکڈ اِن کی بنیاد پر بھرتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ویدانتا نے خواتین کو کان کنی، دھاتیں، تیل اور گیس، بجلی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کیریئر بنانے کے لئے مدعو کیا ہے۔

ویدانتا کی نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ہندوستان زنک لمیٹڈ کی چیئرپرسن پریہ اگروال ہیبر نے کہاکہ ”ہندوستان کی ترقی کے عزائم کو پورا کرنے کے لیے ملک کی باصلاحیت افرادی قوت کی مکمل شرکت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ویدانتا میں، خواتین آج ہماری افرادی قوت کا 23 فیصد ہیں، لیکن یہ محض شروعات ہے۔ ہمارا ہدف اسے بڑھا کر 35 فیصد اور بالآخر اس کو 50فیصد کرنے کا ہے۔ “

پریہ اگروال ہیبر نے کہا،”ہم نہ صرف نمائندگی میں اضافہ کر رہے ہیں، بلکہ نظام کو از سرنو ڈیزائن کر رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجیز کو تعینات کر رہے ہیں اور ایسے معاون ڈھانچے تشکیل دے رہے ہیں جو خواتین کو اہم صنعتوں میں آگے بڑھنے کے قابل بنائیں گے۔“

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande