تھائی لینڈ سے 4 ہندوستانی کارکنان کی بحفاظت وطن واپسی
نئی دہلی، 07 مارچ (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی مداخلت کے بعد، وزارت خارجہ نے تھائی لینڈ سے چھ میں سے چار ہندوستانی کارکنوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا ہے۔ این ایچ آر سی کے مطابق، شائع شدہ خبر وں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے، اس
NHRC-MEA-RESCUE-WORKER-THAI


نئی دہلی، 07 مارچ (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی مداخلت کے بعد، وزارت خارجہ نے تھائی لینڈ سے چھ میں سے چار ہندوستانی کارکنوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا ہے۔

این ایچ آر سی کے مطابق، شائع شدہ خبر وں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے، اس نے 20 فروری کو وزارت خارجہ کو ایک خط لکھا تھا، جس میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی ایک فیکٹری میں ان کے آجر کے ہاتھوں کئی ماہ سے یرغمال بنائے گئے چھ ہندوستانی کارکنوں کی فوری رہائی کی درخواست کی تھی۔

خط موصول ہونے کے اگلے ہی دن وزارت خارجہ کے جنوبی ڈویژن نے تھائی حکام سے ان کی رہائی کی درخواست کی اور اس کمپنی کے مالک سے بھی رابطہ کیا جہاں یہ چھ کارکنان مبینہ طور پر کام کر رہے تھے۔ وزارت کی فوری کارروائی کے نتیجے میں چھ میں سے چار کارکنوں کو فوری طور پر ہندوستان واپس بھیج دیا گیا، جس کی پوری قیمت ان کے آجر کے ذریعہ برداشت کی گئی ۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ بچائے گئے باقی دو کارکنوں کی وطن واپسی کے حوالے سے تھائی امیگریشن حکام کے ساتھ رابطے میں ہے کیونکہ وہ اپنے ویزوں سے زائد قیام کر چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 17 فروری 2026 کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں اڈیشہ کے کیندرپاڑہ ضلع کے کارکنوں نے اپنی حالت زار بیان کی تھی۔ بنکاک کے قریب ایک فیکٹری میں انہیں یرغمال بنایا گیا اور ان کے آجر کے ذریعہ جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں بغیر تنخواہ یا مناسب خوراک کے پلائیووڈ فیکٹری میں دن میں 12 گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande