
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رخ، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 05 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں ابتدائی کاروبار کے دوران آج تیزی کا رخ بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے کچھ دیر بعد فروخت کا دباو بننے کے سبب سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حرکت میں گراوٹ بھی آئی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ ان دونوں انڈیکس کے سرخ نشان میں پہنچنے سے پہلے ہی بحالی شروع ہو گئی۔ پہلے 15 منٹ کے بعد ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی کا رخ بن گیا۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.45 فیصد اور نفٹی 0.50 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے ہنڈالکو انڈسٹریز، کول انڈیا، او این جی سی، ریلائنس انڈسٹریز اور این ٹی پی سی کے شیئر 3.72 فیصد سے لے کر 2.39 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، اڈانی انٹرپرائز، میکس ہیلتھ کیئر، ایچ ڈی ایف سی لائف، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی اور ایٹرنل کے شیئر 1.03 فیصد سے لے کر 0.65 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,724 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,940 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 784 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 12 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 29 شیئر سبز نشان میں اور 21 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 414.29 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 79,530.48 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے تھوڑی ہی دیر میں یہ انڈیکس اچھل کر 79,666.46 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے پہلے 15 منٹ کے کاروبار میں ہی سینسیکس 79,227.16 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنایا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس نے رفتار پکڑ لی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 356.34 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 79,472.53 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 135.45 پوائنٹس اچھل کر 24,615.95 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اچھل کر 24,656.70 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں منافع وصولی شروع ہو گئی۔ منافع وصولی کے باعث ہوئی فروخت کے سبب پہلے 20 منٹ میں ہی نفٹی گر کر 24,530.05 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ حالانکہ یہ گراوٹ زیادہ دیر تک نہیں رہی۔ خریداروں نے ایک بار پھر خریداری شروع کر کے اس انڈیکس کی چال کو تیز کر دیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 123.60 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 24,604.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن