گلوبل مارکیٹ سے شاندار ریکوری کے آثار، ایشیائی بازاروں میں بھی تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 5 مارچ (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹوںسے آج شاندار ریکوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن میں مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 5 مارچ (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹوںسے آج شاندار ریکوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن میں مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران خریداری دیکھنے میں آئی۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج تیزی کا رجحان ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں خریداری کا رجحان رہا، جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.78 فیصد بڑھ کر 6,869.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، نیس ڈیک نے 299.18 پوائنٹس یعنی 1.33 فیصد اضافے کے ساتھ 22,815.87 پوائنٹس کی سطح پرگزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ جبکہ ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 184.20 پوائنٹس یعنی 0.38 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 48,555.21 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

یورپی مارکیٹ میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوتی رہی ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 83.52 پوائنٹس یعنی 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ 10,567.65 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.78 فیصد اضافے کے ساتھ 8,167.73 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈی اے ایکس انڈیکس بھی 414.71 پوائنٹس یعنی 1.71 فیصد کے بڑے اچھال کے ساتھ 24,205.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی مارکیٹ میں آج ہمہ گیر خریداری دیکھی جا رہی ہے۔ تمام نو ایشیائی مارکیٹ انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.07 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 24,655 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ،اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس میں 0.59 فیصد کا اضافہ ہوا اور 4,841.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کو زبردست گراوٹ کے بعد آج کوسپی انڈیکس میں زبردست ریکوری دیکھی جا رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 422.06 پوائنٹس یعنی 7.65 فیصد اضافے کے ساتھ 5,515.60 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 767.60 پوائنٹس یعنی 2.28 فیصد اضافے کے ساتھ 33,596.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، ایس ای ٹی کمپوزٹ انڈیکس 1.79 فیصد اضافے کے ساتھ 1,409.82 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 113.88 پوائنٹس یعنی 1.50 فیصد اضافے کے ساتھ 7,690.94 پوائنٹس کی سطح پر ، نکیئی انڈیکس 739.46 پوائنٹس یعنی1.36 فیصد اضافے کے ساتھ54,985پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.84 فیصد چھلانگ لگا کر 4,116.77 پوائنٹس کی سطح پر اور ہینگ سینگ انڈیکس 178.52 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد چھلانگ لگا کر 25,428 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande