الیون گارڈن نے سات وکٹوں سے جیتا مقابلہ
مرادآباد، 5 مارچ (ہ س)۔ جمعرات کو ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے براس سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں الیون گارڈن نے الیون روز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ اروند تومر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے الیون روز نے مق
الیون گارڈن نے سات وکٹوں سے جیتا مقابلہ


مرادآباد، 5 مارچ (ہ س)۔

جمعرات کو ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے براس سٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں الیون گارڈن نے الیون روز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ اروند تومر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے الیون روز نے مقررہ 22 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔ الیون گارڈن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ٹیم کی جانب سے اروند تومر نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اتل چودھری نے ناٹ آو¿ٹ 50 رنز بنائے۔کسانا نے بھی 40 رنز کی نمایاں شراکت کی۔ اروند تومر کو ان کی شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande