جموں و کشمیر کے ٹھیکیداروں کے لیے سخت ہدایات جاری
جموں و کشمیر کے ٹھیکیداروں کے لیے سخت ہدایات جاری جموں، 05 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف جیولوجی اینڈ مائننگ نے مرکز کے زیر انتظام خطے کی تمام سرکاری خزانہ شاخوں (ٹریژریز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں شامل ٹھیکیداروں یا ایج
جموں و کشمیر کے ٹھیکیداروں کے لیے سخت ہدایات جاری


جموں و کشمیر کے ٹھیکیداروں کے لیے سخت ہدایات جاری

جموں، 05 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف جیولوجی اینڈ مائننگ نے مرکز کے زیر انتظام خطے کی تمام سرکاری خزانہ شاخوں (ٹریژریز) کو ہدایت دی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں شامل ٹھیکیداروں یا ایجنسیوں کو اس وقت تک ادائیگی جاری نہ کریں جب تک وہ درست رائلٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ (آر سی سی) پیش نہ کریں۔ سرکاری مراسلے کے مطابق ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائننگ ایس پی رکھوال نے یہ ہدایت محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ ٹریژریز کو ارسال کی ہے۔ یہ فیصلہ 27 فروری 2026 کو منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران جاری کی گئی ہدایات کے بعد لیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کئی محکموں اور ایجنسیوں، جن میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی)، محکمہ تعمیرات عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول، بی آر او/جی آر ای ایف، جل شکتی محکمہ، این ایچ آئی ڈی سی ایل، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور کونکن ریلوے کارپوریشن شامل ہیں، اُن کو پہلے ہی ہدایت دی جا چکی ہے کہ معمولی معدنیات کے استعمال والے منصوبوں میں کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ادائیگی اس وقت تک نہ کی جائے جب تک جیولوجی اینڈ مائننگ محکمہ سے آر سی سی حاصل نہ کیا جائے۔

ڈائریکٹوریٹ نے اب محکمہ خزانہ سے بھی کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی تمام ٹریژریز کو واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ کسی بھی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو لازمی رائلٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ادائیگی نہ کی جائے۔اس اقدام کا مقصد ترقیاتی منصوبوں میں معمولی معدنیات کے استعمال کو منظم کرنا اور رائلٹی کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande