
نئی دہلی، 5 مارچ (ہ س)۔ مقامی صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے ۔ سونا 2,850 روپے فی 10 گرام سے لے کر 3,110 روپے فی 10 گرام کے درمیان سستا ہو گیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 10,000 روپے فی کلو گرام کی کمی درج کی گئی ہے ۔ سونے کی قیمتوں میں اس کمی کی وجہ سے، ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا 1,64,500 روپے سے لے کر 1,64,650 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,50,790 روپے سے لے کر 1,50,940 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروکت ہو رہا ہے۔ چاندی کی کمزور ہوتی قیمت کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,84,900 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,64,650 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,940 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,64,500 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,790 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,64,550 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,840 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ ،آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,64,500 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,790 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,64,500 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,790 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,64,550 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,50,840 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,64,650 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,940 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,64,550 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,50,840 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,64,650 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,940 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 164,500 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 150,790 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد