
شوہر اور بیوی کی لاشیں سونک پور ریلوے اوور برج کے نیچے ملیں، معاملہ مشتبہ
مرادآباد، 05 مارچ (ہ س)۔ مرادآباد کے مجھولا تھانہ علاقے میں بدھ کے روز شوہر اور بیوی کی خون آلود لاشیں سونک پور ریلوے اوور برج کے نیچے ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تذکرے ہیں کہ شادی کے 8 سال تک اولاد نہیں ہونے کو لے کر جاری گھریلو تنازعہ نے پرتشدد شکل اختیار کر لی۔ شوہر نے اپنی بیوی کو چاقووں سے گود کر قتل کر دیا، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔
موصولہ معلومات کے مطابق تھانہ مجھولا علاقے کے نیا گاوں کے رہنے والے ونود کی شادی 8 سال پہلے ممتا سے ہوئی تھی۔ اولاد نہیں ہونے کے حوالے سے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے تناو بتایا جا رہا ہے۔ ممتا کے اہل خانہ شیلا اور راجکمار نے بتایا کہ طویل عرصے تک اولاد نہیں ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا۔ بدھ کی دیر شام بھی دونوں کے درمیان باہمی تنازعہ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں گھر سے چلے گئے اور پھر ہمیں پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ چاقووں سے گودی ہوئی دونوں کی لاشیں سونک پور اوور برج کے نیچے پڑی ہوئی ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی پر چاقو سے کئی وار کیے، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی چاقو مار لیا اور اس کی بھی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مجھولا تھانہ پولیس اور فورینسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سٹی کمار رن وجے سنگھ نے بتایا کہ دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پنچنامہ بھرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ موقع سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ بیوی کے قتل کے معاملے میں قتل کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن