
کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر اور ثانیہ چندوک کی شادی ممبئی کے پرتعیش سینٹ ریجس ہوٹل میں ایک شاندار تقریب میں ہوئی جس میں فلمی اور تفریحی دنیا کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شاہ رخ خان اپنی پوری فیملی کے ساتھ خصوصی موقع پر پہنچے جب کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن نے بھی جوائنٹ انٹری دے کر تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ، ایشوریا رائے بچن، ابھیشیک بچن، فرحان اختر، آشوتوش گواریکر، اور لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے سمیت کئی مشہور شخصیات نے شادی کو ایک یادگار اور ستاروں سے بھری شام بناتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں دیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد