شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں زبردست کمزوری، سنسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں زبردست کمزوری، سنسیکس اور نفٹی میں گراوٹ نئی دہلی، 04 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست کمزوری کا رخ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی بڑی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں زبردست کمزوری، سنسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 04 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست کمزوری کا رخ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی بڑی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے سنسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ کاروبار کے دوران درمیان میں خریداری ہونے کے باوجود یہ دونوں انڈیکس مسلسل بڑی گراوٹ کے ساتھ ہی کاروبار کرتے رہے۔ پہلے 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سنسیکس 1.78 فیصد اور نفٹی 1.83 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے کول انڈیا، انفوسس، ٹیک مہندرا اور بھارت الیکٹرانکس 2.48 فیصد سے لے کر 0.45 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، لارسن اینڈ ٹوبرو، شری رام فائنانس، ٹاٹا اسٹیل، انٹر گلوب ایوی ایشن اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئر 7.20 فیصد سے لے کر 4.33 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,786 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 365 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 2,421 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 3 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 27 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 4 شیئر سبز نشان میں اور 46 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 1,710.03 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 78,528.82 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں بھی اتار چڑھاو ہونے لگا۔ فروخت کا دباو بننے پر یہ انڈیکس گر کر 78,443.20 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ وہیں، خریداری شروع ہونے پر اس نے 78,928.92 پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے میں بھی کامیابی حاصل کی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 1,431.36 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 78,807.49 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 476.90 پوائنٹس ٹوٹ کر 24,388.80 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال بھی اوپر نیچے ہونے لگی۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی 24,476.95 پوائنٹس تک پہنچا۔ وہیں فروخت کا دباو بننے پر اس نے 24,305.40 پوائنٹس کی سطح تک غوطہ بھی لگایا۔ بازار میں مسلسل جاری خریداری اور فروخت کے درمیان شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 456.25 پوائنٹس پھسل کر 24,409.45 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande