
دیوریا، 4 مارچ (ہ س)۔
تھانہ لاڑ کی پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کے دوران 105 کارٹن غیر قانونی شراب (تقریباً 907 لیٹر) برآمد کی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (جنوبی) سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی صبح ”آپریشن پرہار“ کے ایک حصے کے طور پر ایک مشکوک گاڑی کی جانچ کے دوران پولس نے سوتاوار موڑ کے قریب ایک بولیرو پک اپ کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے گاڑی سے مختلف برانڈز کی ناجائز شراب برآمد کی جس میں آفیسرز چوائس کے 49 کارٹن، 8 پی ایم کے 49 کارٹن، میک ڈویلز کے 2 کارٹن، اولڈ مونک کے 2 کارٹن اور اولڈ مونک کے 3 کارٹن شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے پردیپ کمار ولد رام ناتھ گوڑ ساکن بابانی ساکرپار، کھکھنڈو تھانہ، دیوریا اور نیرج پاسوان ولد راجیندر پاسوان ساکن گوپال پور، کوتوالی تھانہ، دیوریا ضلع کو موقع سے گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شراب کو بہار لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ