
رانچی، 4 مارچ (ہ س)۔ رانچی کے انگڑا تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے ایک شراب کی دکان پر فائرنگ کے واقعہ کو انجام دیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔مبینہ طور پر بدمعاشوں نے کل پانچ راو¿نڈ فائر کیے۔ فائرنگ کرنے والوں کی شناخت دیو سنگھ منڈا اور اس کے دو ساتھیوں کے طور پر ہوئی ہے، جنہوں نے چہرے کو ڈھانپ رکھا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ سارا واقعہ شراب کی دکان پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہو گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بدمعاش شراب کا مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ دینے پر دھمکی دیتے، گالی گلوچ کرتے اور پھر فائرنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کی دہشت کے باعث شراب کی دکان کا عملہ بدمعاشوں کو شراب کی بوتل دینے پر مجبور ہو گیا۔
اس معاملے میں انگڑا پولیس اسٹیشن کے انچارج گوتم کمار راجوار نے بدھ کو بتایا کہ بدمعاش کی شناخت کر لی گئی ہے۔ دیو سنگھ منڈا نے فائرنگ کا واقعہ انجام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد