گلوبل مارکیٹ سے زبردست کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی چوطرفہ فروخت کا دباو
گلوبل مارکیٹ سے زبردست کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی چوطرفہ فروخت کا دباو نئی دہلی، 04 مارچ (ہ س)۔ امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایران پر حملہ تیز کرنے اور ایران کی جانب سے جوابی حملہ شروع کرنے کی وجہ سے گلوبل مارکیٹ میں خوف کا ماحول ہے۔ بین الاقوا
علامتی تصویر


گلوبل مارکیٹ سے زبردست کمزوری کے اشارے، ایشیا میں بھی چوطرفہ فروخت کا دباو

نئی دہلی، 04 مارچ (ہ س)۔ امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ ایران پر حملہ تیز کرنے اور ایران کی جانب سے جوابی حملہ شروع کرنے کی وجہ سے گلوبل مارکیٹ میں خوف کا ماحول ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کو ڈر ہے کہ یہ ٹکراو طویل عرصے تک چل سکتا ہے اور اس کی وجہ سے پورے خطے میں عدم استحکام کا ماحول بن سکتا ہے۔ اس ڈر کی وجہ سے گلوبل مارکیٹ سے آج کمزور اشارے مل رہے ہیں۔

امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران کمزوری کا شکار ہو گئے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج کمزوری کے ساتھ ہی کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح یورپی بازار بھی گزشتہ سیشن کے دوران زوردار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ایشیائی بازار میں بھی آج چوطرفہ فروخت کا دباو بنا ہوا ہے۔

مغربی ایشیا میں تنازعہ بڑھتے ہی وال اسٹریٹ میں فروخت کا دباو بھی بڑھ گیا ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار شیئر بازار سے اپنا سرمایہ نکال کر محفوظ متبادل کی تلاش میں مصروف ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے ڈاو جونز گزشتہ سیشن کے دوران 1.80 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.96 فیصد ٹوٹ کر 6,815.63 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 229.77 پوائنٹس یعنی 1.01 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 22,519.09 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ وہیں، ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 167.75 پوائنٹس یعنی 0.35 فیصد گر کر 48,333.52 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 295.98 پوائنٹس یعنی 2.82 فیصد گر کر 10,484.13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 290.48 پوائنٹس یعنی 3.58 فیصد ٹوٹ کر 8,103.84 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 847.35 پوائنٹس یعنی 3.56 فیصد پھسل کر 23,790.65 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیا میں بھی آج چوطرفہ فروخت کا دباو نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے سبھی 9 بازار بڑی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 533.50 پوائنٹس یعنی 2.14 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 24,457 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 723.08 پوائنٹس یعنی 2.81 فیصد ٹوٹ کر 25,045 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ کوسپی انڈیکس آج بڑی گراوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 468.45 پوائنٹس یعنی 8.09 فیصد لڑھک کر 5,323.46 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا ہے۔

اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 86.15 پوائنٹس یعنی 5.87 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 1,380.36 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 1,307.20 پوائنٹس یعنی 3.81 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 33,016.45 پوائنٹس کی سطح پر، نکیئی انڈیکس 2,044.05 پوائنٹس یعنی 3.63 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 54,235 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 223.68 پوائنٹس یعنی 2.82 فیصد پھسل کر 7,716.09 پوائنٹس کی سطح پر، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 109.95 پوائنٹس یعنی 2.24 فیصد گر کر 4,806.70 کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.43 فیصد ٹوٹ کر 4,063.5 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande