شہڈول میں چھتیس گڑھ پولیس نے ایم پی پولیس پر جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا، چوکی انچارج لائن اٹیچ - دو کانسٹیبل معطل
شہڈول، 04 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کی پولیس ایک بار پھر تنازعات میں ہے۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر برنا ندی میں ریت کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی اس وقت خونی موڑ اختیار کر گئی، جب ریت سے بھرا ٹریکٹر الٹنے سے 25 سالہ ڈ
فائل فوٹو جائے وقوعہ کی


شہڈول، 04 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع کی پولیس ایک بار پھر تنازعات میں ہے۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی سرحد پر برنا ندی میں ریت کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی اس وقت خونی موڑ اختیار کر گئی، جب ریت سے بھرا ٹریکٹر الٹنے سے 25 سالہ ڈرائیور سونو چکرواہ کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ کے بعد گاوں والوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ انہوں نے ایم پی پولیس کو موقع سے کھدیڑ دیا اور پولیس کی گاڑی وہیں چھوٹ گئی۔ چھتیس گڑھ پولیس نے ریت کی کارروائی کے لیے بارڈر پار پہنچنے والے ایم پی پولیس اہلکاروں کے خلاف جبری وصولی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں شہڈول کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے منگل کو درشیلا چوکی انچارج سمیت دونوں پولیس اہلکاروں کو پہلے لائن اٹیچ کیا اور بدھ کو معطل کر دیا۔

معلومات کے مطابق، پیر کے روز شہڈول ضلع کے جیت پور تھانہ علاقے کی چوکی درشیلا میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نتن شکلا، راجیو پرجاپتی اور گرام رکشا سمیتی کے رکن مدھر جیسوال کسی بھی سینئر افسر کو اطلاع دیے بغیر چھتیس گڑھ بارڈر پر برنا ندی پہنچے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھتیس گڑھ کی حدود میں کھڑے ریت سے بھرے ٹریکٹر کو ایم پی پولیس اپنے علاقے میں لے جانے لگی۔ اسی دوران ڈرائیور سونو چکرواہ نے مخالفت کی۔ الزام ہے کہ تنازعہ کے دوران مار پیٹ ہوئی۔ ڈرائیور ٹریکٹر لے کر بھاگنے لگا، لیکن گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حادثے کے بعد ندی کے کنارے موجود گاوں والے مشتعل ہو گئے۔ انہوں نے ایم پی پولیس کو کھدیڑ دیا۔ ایم پی پولیس اہلکار گاڑی چھوڑ کر بھاگ نکلے، جبکہ گرام رکشا سمیتی کے رکن مدھر جیسوال کو گاوں والوں نے پکڑ کر کلہاری پولیس کے حوالے کر دیا۔ تھانہ انچارج منیش دھروے ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کی۔ مرگ قائم کر کے تفتیش جاری ہے۔ اس پورے واقعے نے دونوں ریاستوں کی پولیس کے طریقہ کار اور ہم آہنگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

چھتیس گڑھ پولیس نے ریت کی کارروائی کے لیے بارڈر پار پہنچنے والے ایم پی کے شہڈول ضلع کی درشیلا چوکی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نتن شکلا اور راجیو پرجاپتی کے خلاف ایکسٹارشن (جبری وصولی) کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں شہڈول پولیس افسر نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے درشیلا چوکی انچارج سمیت دونوں پولیس اہلکاروں کو پہلے لائن اٹیچ کیا اور اب ہیڈ کانسٹیبل نتن شکلا اور راجیو پرجاپتی کو معطل کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی ریت مافیاوں کے خلاف کارروائی کے دوران ضلع میں ایک پٹواری اور اے ایس آئی کو کچل کر قتل کیا جا چکا ہے۔ ایسے میں سرحد پار کی اس کارروائی نے انتظامی چوکسی اور ہم آہنگی پر پھر سے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ اس پورے معاملے میں پولیس انسپکٹر جنرل شہڈول زون این چیترا نے بتایا کہ چھتیس گڑھ پولیس نے کانسٹیبل نتن شکلا اور راجیو پرجاپتی کے خلاف ایکسٹارشن کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے چوکی انچارج کو بھی لائن اٹیچ کیا گیا ہے۔ مدھر جیسوال نامی شخص سے چھتیس گڑھ پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ چھتیس گڑھ پولیس دونوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande