
والدین کی رہنمائی اور بچوں کے تحفظ پر خصوصی توجہنئی دہلی،31مارچ(ہ س)۔
آج کے تیز رفتار اور ڈیجیٹل دور میں بچوں کی پرورش والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ اس اہم معاشرتی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے معروف ماہرِ تعلیم، جینڈر اسٹڈیز ریسرچر، پیرنٹنگ کوچ اور POSH و POCSO ٹرینر ڈاکٹر ثمن احمد نے اپنی باضابطہ ویب سائٹ اور پلیٹ فارم سول فل نرچرنگ (Soulful Nurturing) کا ایک پروقار آن لائن تقریب میں باقاعدہ آغاز کیا۔ ڈاکٹر ثمن احمد نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد والدین کی رہنمائی کرنا، بچوں کی نفسیاتی و جذباتی تربیت کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور معاشرے میں خواتین و بچوں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکرین ٹائم، انٹرنیٹ اور مصروف طرزِ زندگی کے سبب والدین اور بچوں کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ذہنی و جذباتی دباو¿ میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں سول فل نرچرنگ والدین کے لیے ایک مو¿ثر اور عملی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔آن لائن افتتاحی تقریب کی میزبانی ممتاز ایجوکیٹر عفت بیگ نے انجام دی، جبکہ بطور مہمانِ خصوصی معروف ماہرِ نفسیات، TEDx اسپیکر اور پیرنٹنگ کوچ ڈاکٹر روزینہ رانا نے ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممتاز اسکالر اور صوفی پیس فاو¿نڈیشن کے بانی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور ایجو فیم انٹرنیشنل اکیڈمی (یو اے ای) کی بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ نے بطور مہمانانِ اعزازی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تعلیمی و تحقیقی شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں ڈاکٹر توصیف (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، ڈاکٹر شازیہ ملک (کشمیر یونیورسٹی)، ڈاکٹر تنزیل (کرائسٹ یونیورسٹی) اور ماہرِ معاشیات ڈاکٹر فراز شامل رہے، جنہوں نے اس پلیٹ فارم کو بچوں کی بہتر تربیت اور محفوظ سماج کے قیام کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔ مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں بچوں کی صرف مادی ضروریات نہیں بلکہ جذباتی و اخلاقی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر ثمن احمد نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کے تحت والدین کے لیے تین سطحی (3-Level) پیرنٹنگ پروگرامز، انفرادی کوچنگ (1-on-1 Coaching) اور والدین و جوڑوں کے لیے خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں POCSO Act کے تحت بچوں کے جنسی استحصال سے بچاو¿ اور POSH Act کے تحت کام کی جگہ خواتین کے تحفظ سے متعلق آگاہی مہمات اور تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی جائیں گی۔ مزید برآں معاشرے میں صنفی حساسیت اور برابری کے فروغ کے لیے جینڈر سینسیٹائزیشن سیشنز بھی رکھے جائیں گے۔ ویب سائٹ (soulfulnurturing.com) پر والدین کے لیے مفت 28 Day No Yelling Challenge گائیڈ دستیاب ہے، جبکہ صارفین سیشن بک کرنے، معلوماتی بلاگز پڑھنے اور واٹس ایپ کمیونٹی سے جڑنے کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ثمن احمد نے تمام مہمانوں، شرکاءاور اپنی ٹیکنیکل ٹیم بالخصوص عائشہ ایوب اور مولی کا شکریہ ادا کیا اور والدین کو دعوت دی کہ وہ بہتر تربیت اور مثبت پیرنٹنگ کے اس سفر میں شامل ہوں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais