
نئی دہلی،31مارچ(ہ س)۔بی جے پی مائنارٹی مورچہ کے نیشنل سابق نائب صدرحاجی محمدعاقل قریشی کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ایک باوقاراستقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ یہ تقریب سیدہ منورری بیگم کے نیشنل کمیشن فارمائنارٹیز(حکومتِ ہند) کی رکن منتخب ہونے کے موقع پرمنعقد کی گئی۔تقریب میں مختلف سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی اورمنورری بیگم کواس اہم ذمہ داری سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حاجی عاقل قریشی نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ اقلیتوں کے مسائل کے حل اورانکے حقوق کے تحفظ کیلئے مو¿ثر کردار ادا کریں گی۔اس موقع پر موجود نمایاں شخصیات میں سید اکرم ہاشمی،محمدذاکرقریشی،سینئر صحافی محمدغفران آفریدی،بلال علی زیدی اورشہزاد علی ودیگرشامل تھے، جنہوں نے بھی اپنی نیک تمناو¿ں کااظہارکیا۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں نے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال بھی کیا اور سیدہ منورری بیگم کی کامیابی کو سراہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais