تجارتی ایل پی جی نہ ملنے سے پیداوار یونٹ بند ہونے لگے
علی گڑھ، 31 مارچ (ہ س)۔ ساسنی گیٹ انڈسٹریل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی میٹنگ رام گھاٹ روڈ پر واقع ہوٹل آبھا ریجنسی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صنعتکاروں نے تجارتی ایل پی جی سلنڈر کو لے کر گہری تشویش ظاہر کی۔ ایل پی جی کی کمی کے باعث ڈائی کاسٹنگ یونٹ، ڈ
تجارتی ایل پی جی نہ ملنے سے پیداوار یونٹ بند ہونے لگے


علی گڑھ، 31 مارچ (ہ س)۔

ساسنی گیٹ انڈسٹریل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی میٹنگ رام گھاٹ روڈ پر واقع ہوٹل آبھا ریجنسی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صنعتکاروں نے تجارتی ایل پی جی سلنڈر کو لے کر گہری تشویش ظاہر کی۔ ایل پی جی کی کمی کے باعث ڈائی کاسٹنگ یونٹ، ڈھلائی بھٹیاں اور دیگر صنعتی یونٹ مسلسل بند ہو رہے ہیں، جس پر سخت فکر ظاہر کی گئی۔

صدر راجیش سرکوڑا نے کہا کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈروں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پیٹرولیم وزارت نے 8 ؍مارچ سے تجارتی سلنڈروں کی سپلائی روک دی ہے۔ اس سے صنعتوں پر بڑا اثر پڑا ہے۔

اسرائیل اور امریکہ۔ایران کے درمیان جاری شدید جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، جس سے تالا اور ہارڈویئر میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تجارتی سلنڈروں کی فراہمی فوری طور پر شروع کی جائے، ورنہ شہر کے 50 ؍ہزار لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا بحران کھڑا ہو جائے گا۔ اس مسئلے کو لے کر جلد ہی مرکزی پیٹرولیم وزیر کے نام ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا جائے گا۔

سکریٹری کوشل گوڑ نے کہا کہ شہر میں ایک ہزار سے زیادہ ایل پی جی سے چلنے والی بھٹیاںاور دیگر پیداوار یونٹ، چائے کی دکانیں اور کئی کاروباری ادارے بند ہو چکے ہیں۔ پیتل مورتی بنانے میں بھی ایل پی جی استعمال ہوتی ہے۔ اگر جنگ طویل چلی تو محنت کش مزدوروں کے لئے روزی روٹی کا بحران مزید گہرا ہو جائے گا۔سینئر نائب صدر نوین بھومک نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ تجارتی سلنڈروں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ بند پڑی پیداوار یونٹ دوبارہ شروع ہو سکیں۔ اس موقع پر خزانچی نتن اگروال اور امیت اگروال سمیت دیگر افراد بھی موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande