علی گڑھ میں گلدستہ سوسائٹی کے زیر اہتمام عید ملن و ہولی ملن تقریب، میوزیکل ایوننگ نے محفل کو بنایا یادگار
علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س)گلدستہ سوسائٹی علی گڑھ کے عہدیداران کی جانب سے عید اور ہولی کے موقع پر ایک شاندار عید ملن و ہولی ملن پروگرام کا انعقاد کوارسی بائی پاس، اقراء پبلک اسکول کے قریب واقع گرین گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا۔ اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام ایک
گلدستہ سوسائٹی


علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س)گلدستہ سوسائٹی علی گڑھ کے عہدیداران کی جانب سے عید اور ہولی کے موقع پر ایک شاندار عید ملن و ہولی ملن پروگرام کا انعقاد کوارسی بائی پاس، اقراء پبلک اسکول کے قریب واقع گرین گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا۔ اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام ایک شام موسیقی کے نام بھی منعقد ہوا، جس نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے معزز شخصیت نے شرکت کی اور گلدستہ سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کو سراہا۔ اس موقع پر مہمانوں نے شیر خرما اور مختلف لذیذ پکوانوں سے بھی لطف اٹھایا۔تقریب کی صدارت گلدستہ سوسائٹی کے صدر اور سابق ایم ایل اے وویک بنسل نے کی، جبکہ گلدستہ سوسائٹی کے نائب صدر عبدالعظیم خان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ مقررین نے عید اور ہولی جیسے تہواروں کو آپسی بھائی چارہ، محبت اور قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔

نظامت کے فرائض نائب سکریٹری مشتاق احمد نے انجام دیے۔ ممبئی سے آئے معروف صحافی و فنکار وصیف خان نے اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ شاندار موسیقی پروگرام پیش کیا، جس نے سامعین سے خوب داد وصول کی۔

اس تقریب میں شہر کی متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں پروفیسر شمیّم احمد، جاوید سعید، سابق ڈپٹی پراکٹر پروفیسر سید علی نواز زیدی، معظم بیگ، انجینئر فیروز، ایڈووکیٹ عمرالدین گدی، ڈاکٹر ریاض الحسن صدیقی، صابر راہی، ووڈبائن اسکول کے فیصل احمد، انیل شرما ایڈووکیٹ، جانی فوسٹر، رئیس احمد، ضلع صدرکانگریس پارٹی ٹھاکر سومویر سنگھ سمیت دیگر اہم شخصیات شامل رہیں۔

اس کے علاوہ شاہ رخ بھائی، بوبی وصی، شاہد خان، سنجے اگروال اپنے فرزند وویک اگروال کے ساتھ، سریش، سلیم ٹیلر اور دیگر قریبی احباب و معززین بھی بڑی تعداد میں موجود رہے۔

تقریب کا مقصد مختلف مذاہب اور طبقات کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر بھائی چارہ، محبت اور سماجی یکجہتی کو فروغ دینا تھا، جس میں منتظمین کو بھرپور کامیابی حاصل ہوئی۔ سوسائٹی کے سیکریٹری خضر الدین نے بھی مہمانوں کا استقبال کیا۔۔۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande