کشن گنج ڈی ایس پی اور سہرسہ ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر کے ٹھکانوں پر ای او یو کی چھاپہ ماری
پٹنہ، 31 مارچ (ہ س)۔بہار میں کشن گنج ضلع کے ڈی ایس پی گوتم کمار کے 6 ٹھکانہ سمیت سہرسہ کے ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر ویبھو کمار کے 6ٹھکانوں پر منگل کے روز صبح سے اقتصادی جرائم یونٹ (ای او یو) چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ کشن گنج کے ڈی ایس پی گوتم کمار نے اپن
کشن گنج ڈی ایس پی اور سہرسہ ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر کے ٹھکانوں پر ای او یو کی چھاپہ ماری


پٹنہ، 31 مارچ (ہ س)۔بہار میں کشن گنج ضلع کے ڈی ایس پی گوتم کمار کے 6 ٹھکانہ سمیت سہرسہ کے ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر ویبھو کمار کے 6ٹھکانوں پر منگل کے روز صبح سے اقتصادی جرائم یونٹ (ای او یو) چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ کشن گنج کے ڈی ایس پی گوتم کمار نے اپنی معشوقہ شگفتہ خاتون کے نام کئی پلاٹ خریدے، پھر خاتون نے ڈی ایس پی کے بیٹوں کو تمام پلاٹ گفٹ کر دئے۔ دوسری طرف سہرسہ میں ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر ویبھو کمار کے سہرسہ اور مظفر پور واقع 6 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ اقتصادی جرائم یونٹ نے ان کے خلاف ان کی آمدنی کے 78 فیصد سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

اقتصادی جرائم یونٹ کو ان دونوں افسران کے خلاف بدعنوانی کی خفیہ معلومات ملی تھیں۔ معلومات کی تصدیق کے بعد اقتصادی جرائم یونٹ نے ان کے خلاف آمدنی سے غیر متناسب اثاثے بنانے کا مقدمہ درج کیا اور خصوصی ویجیلنس عدالت سے تلاشی کا حکم نامہ حاصل کیا۔ جس کے بعد دونوں بد عنوان اہلکاروں کے 12 مختلف مقامات پر تلاشی لی جارہی ہے۔تحقیقات کے دوران اقتصادی جرائم کے یونٹ کو کشن گنج میں سب ڈویژنل پولیس افسر کے طور پر تعینات گوتم کمار کے ثبوت ملے، جس نے اپنی معلوم آمدنی سے194,49,244,000 (تقریباً 60.27 فیصد) زیادہ کے اثاثے حاصل کیے تھے۔ اس سلسلے میں الگ الگ ٹیموں نے آج صبح پٹنہ، پورنیہ اور کشن گنج میں گوتم کمار کے چھ مقامات پر تلاشی لی۔ ای او یو ٹیم کو ویبھو کمار ڈائریکٹر ڈی آر ڈی اے،سہرسہ نے اپنی معلوم آمدنی سے 24,114,000 (دو کروڑ اکتالیس لاکھ چودہ ہزار) زیادہ کے اثاثے حاصل کرنے کے ثبوت بھی حاصل کیے، جو کہ ان کی معلوم آمدنی سے تقریباً 78.03 فیصد زیادہ ہے۔ ا س کے لئے سہسرسہ اور مظفر پور میں ویبھو کمار کے6 ٹھکانوں پر الگ الگ ٹیمیں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande