شہر میں راجہ سنگھ کے خلاف شکایت درج، رام نومی جلوس میں تقریر پر تنازعہ
حیدرآباد ، 31 مارچ (ہ س) ۔ حیدرآباد میں کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ رام نومی ریلی کے دوران راجہ سنگھ نے ایسی باتیں کہیں جن سے مسلم کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے۔ یہ شکای
شہر میں راجہ سنگھ کے خلاف شکایت درج، رام نومی جلوس میں تقریر پر تنازعہ


حیدرآباد ، 31 مارچ (ہ س) ۔ حیدرآباد میں کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں ایم ایل اے راجہ سنگھ کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ رام نومی ریلی کے دوران راجہ سنگھ نے ایسی باتیں کہیں جن سے مسلم کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئے۔

یہ شکایت ایڈوکیٹ عبدالکبیر کی قیادت میں دی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو ہونے والی ریلی میں راجہ سنگھ نے اشتعال انگیز اور نامناسب زبان استعمال کی، جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، انہیں گرفتار کیا جائے اور نئے ہیٹ اسپیچ قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ مقامی افراد نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، اس سے پہلے بھی وہ اس طرح کے بیانات دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد ایک پرامن شہر ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں، اس لیے ایسی باتیں ماحول کو خراب کر سکتی ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے پولیس سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ شہر میں امن برقرار رہے۔

پولیس نے شکایت وصول کر لی ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں آگے کیا کارروائی کی جاتی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande