کانگریس قائدین نے سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 31 مارچ (ہ س)۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو ان کے 88ویں یوم پیدائش پر ریاستی دفتر میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر دیویندر یادو کے علاوہ شیلا دکشت کی
کانگریس قائدین نے سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 31 مارچ (ہ س)۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو ان کے 88ویں یوم پیدائش پر ریاستی دفتر میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر دیویندر یادو کے علاوہ شیلا دکشت کی بیٹی لتیکا دکشت، دہلی کی سابق وزیر کرن والیہ، سابق ایم ایل اے اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انیل بھاردواج، سابق ایم ایل اے کنور کرن سنگھ، جتیندر کمار کوچر بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ شیلا دکشت کے بیٹے اور سابق ایم پی سندیپ دکشت، ان کی بہن راما دھون اور بیٹی رتیکا سمیت کئی لوگوں نے ان کی پرانی رہائش گاہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر کرن والیہ، کانگریس قائدین شیش پال، وجے لوچاو، جتیندر کوچر، وریندر کاسانہ، سی پی متل، اے کے ترپاٹھی، آدیش بھاردواج، پشپا ست ویر، دنیش کمار، برج موہن، ناتھو سنگھ نمبردار، لکشمن راوت، راجیو ورما، مہیندر بھاسکر اور وجے بھاسکر موجود تھے۔دہلی کی ترقی میں شیلا دکشت کے تعاون کو سبھی نے یاد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی قابل قیادت کے ذریعے دکشت نے دہلی کو ایک جدید چہرہ دیا اور دارالحکومت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande