گاؤں تک بس سروس اور روڈویز بسوں کی باقاعدہ جانچ کی ہدایت
علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س) ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے پرنسپل مینیجر آپریشن انل کمار نے زیر تعمیر سیٹلائٹ بس اسٹینڈ اور گاندھی پارک میں بن رہی الیکٹرک بس ورکشاپ کا معائنہ کیا اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی کارپوریشن کی آمدنی بڑھانے کے لئے نفاذ
معائنہ کرتے ہوئے


علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س) ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے پرنسپل مینیجر آپریشن انل کمار نے زیر تعمیر سیٹلائٹ بس اسٹینڈ اور گاندھی پارک میں بن رہی الیکٹرک بس ورکشاپ کا معائنہ کیا اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی کارپوریشن کی آمدنی بڑھانے کے لئے نفاذی ٹیم کو باقاعدہ چیکنگ کرنے کے احکام دیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی مسافر بغیر ٹکٹ سفر نہ کرے۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ دیہی منصوبہ کے تحت بلاک اور تحصیل کو گاؤں سے جوڑنے کے لئے بسوں کی سروس شروع کی جائے۔ پرنسپل مینیجر نے ورکشاپ میں بسوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ بسوں کی فٹنس بہتر رکھی جائے۔ اس کے بعد علاقائی منیجر دفتر میں اسسٹنٹ علاقائی منیجروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات کے ساتھ ساتھ آمدنی بڑھانا بھی ضروری ہے۔

علاقائی منیجر ستیندر ورما نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ دیہی منصوبہ کے تحت ہر بلاک اور تحصیل کو گاؤں سے جوڑنا ہے، اسکے لئے بس آپریٹروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں، اب تک 87 ؍ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے بات چیت جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande