
علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) نے ایک قابل ذکر سنگ میل عبور کیا ہے کیونکہ اس کے 6 طلبہ نے اتر پردیش صوبائی سول سروسز (یوپی پی سی ایس) امتحا ن 2024میں کامیابی حاصل کی، جو اتر پردیش پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔
کامیاب امیدواروں میں مس کوشیکی کو کمرشل ٹیکس افسر کے طور پر منتخب کیا گیا، جب کہ طارق صمد اسسٹنٹ کمشنر اور عظیم احمد، فرزند علی، اور نیہا شرما نائب تحصیلدار کے عہدے کے لئے منتخب کئے گئے۔ ان کے علاوہ اطہر جمال خان کو ورک افسر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے تمام کامیاب امیدواروں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایسے نتائج میں مزید بہتری آئے گی۔یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوے ان کی محنت و لگن کی ستائش کی۔رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر اور آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسن نے بھی کامیاب امیدواروں کو نیک خواہشات پیش کیں۔یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کے عزم و استقامت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ریزیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کی مسلسل کوششوں کو بھی ظاہر کرتی ہے جو امیدواروں کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرنے میں مصروف
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ