
مولانا نثار احمد نقشبندی کی صدارت میں قائد ملت سنٹر، دریا گنج میں دعائیہ نشستنئی دہلی (دریا گنج)،31مارچ(ہ س)۔
جامع مسجد دہلی کے امام اور معروف مذہبی شخصیت سید احمد بخاری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر انڈین یونین مسلم لیگ (دہلی پردیش) کی جانب سے آج ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس قائد ملت سنٹر (انڈین یونین مسلم لیگ کے مرکزی دفتر)، دریا گنج میں منعقد ہوا، جس کی صدارت دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کی۔
اجلاس میں مولانا نثار احمد نقشبندی اور دیگر شرکاءنے مرحومہ کے لیے ایصالِ ثواب کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ مولانا نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید احمد بخاری کی والدہ محترمہ مرحوم سید عبداللہ بخاری کی اہلیہ تھیں اور ان کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ اس غم کی گھڑی میں سید احمد بخاری اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ اجلاس میں شریک افراد نے بھی سید احمد بخاری سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کیں۔
آخر میں مولانا نثار احمد نقشبندی نے حاضرین سے اپیل کی کہ وہ مرحومہ کے لیے دعا کریں اور اللہ تعالیٰ سے درخواست کریں کہ وہ اہلِ خانہ کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais