اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات پر پابندی، 6327 اراکین کی فہرست منظور
علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س)اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعظم میر خان کی جانب سے کرائے جا رہے انتظامی کمیٹی کے انتخابات کو حکام نے غیر قانونی اور کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری طور پر روک دیا ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار فرمز سوسائٹیز اینڈ چٹس
اولڈ بوائز الیکشن


علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س)اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اعظم میر خان کی جانب سے کرائے جا رہے انتظامی کمیٹی کے انتخابات کو حکام نے غیر قانونی اور کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری طور پر روک دیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار فرمز سوسائٹیز اینڈ چٹس آگرہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق مذکورہ ایسوسی ایشن کو یکم نومبر 2025 سے مدت ختم شدہ (کالاتیت) قرار دیا جا چکا ہے، جو فی الحال بھی مؤثر ہے۔

حکام کے مطابق ایکٹ کی دفعہ 4B کے تحت جنرل باڈی کے اراکین کی رکنیت کی جانچ مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد 6327 اراکین پر مشتمل فہرست کو درست اور حتمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر اعظم میر خان کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دفتر کی جانب سے بارہا مواقع فراہم کیے جانے کے باوجود ڈاکٹر اعظم میر خان یا ان کے نمائندے نے 16 مارچ 2026 تک ادارے کے اصل ریکارڈ پیش نہیں کیے۔ اس کے باوجود انتخابات کرانے کی کوشش کی گئی، جسے مکمل طور پر قواعد کے خلاف اور غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ سابقہ انتخابی عمل کے دوران مبینہ طور پر 892 اراکین کی فہرست کے بجائے 892 صفحات پر مشتمل فہرست پیش کر کے انتخابی کارروائی مکمل کی گئی، جسے حکام نے دھوکہ دہی قرار دیا ہے۔

آخر میں ڈپٹی رجسٹرار نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ جنرل باڈی کے 6327 اراکین کی فہرست ہی درست اور قابل قبول مانی جائے گی، جبکہ 892 اراکین کی فہرست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے نیا انتخابی شیڈول علیحدہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande