
علی گڑھ, 31 مارچ (ہ س)جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد علیگڑھ ترقیاتی اتھارٹی نے ضلع کے صنعتی مستقبل کو نئی سمت دینے والا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اتھارٹی علاقے کے آخری حصے یمنا ایکسپریس وے صنعتی ترقیاتی اتھارٹی سے ملحق گاؤں میں راجپور صنعتی شہر بسائے گی۔ 1358 ؍ہیکٹیئرمیں تیار ہونے والے اس منصوبے پر تقریباً6 ؍ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے، جبکہ اے ڈی اے کو اس سے7 ؍کرہزاروڑ روپے سے زیادہ آمدنی ہونے کا اندازہ ہے۔ اس صنعتی سٹی کی دوری جیور ایئرپورٹ سے صرف 30؍کلومیٹر ہوگی، جس سے سرمایہ کاروں کے لیے یہ علاقہ بہت پرکشش بن گیا ہے۔ این سی آر کے کئی سرمایہ کاروں نے اعلان سے پہلے ہی اے ڈی اے سے رابطہ کر کے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ راجپور، نراین پور ،سوفا گاؤں کے تقریباً دو ہزار کسانوں سے لینڈ پولنگ، رضا مندی سے زمین لی جائے گی۔ اسمیں راجپور سے 1140 ؍ ، نراین پور سے 55؍ ،سوفا سے 163؍ ہیکٹیئر زمین شامل ہے۔ اس سے سیدھے اور بالواسطہ طور پر تقریباً50؍ہزار لوگوں کو روزگار ملنے کی امید ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ