تانگیر مراکش میں بھارتی ٹریپ نشانے بازوں کی نظر مضبوط مظاہرہ پر
تانگیر، مراکش، 30 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی ٹریپ نشانے باز مضبوط مقابلہ کے درمیان شاندار مظاہرے کی امید کے ساتھ آئی ایس ایس ایف شاٹگن عالمی کپ تانگیر میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ تانگیر مقابلے کا آغاز 31مارچ سے مراکش کے تانگیر واقع کلب ٹینگیروئس ڈی تیر
تانگیر مراکش میں بھارتی ٹریپ نشانے بازوں کی نظر مضبوط مظاہرہ پر


تانگیر، مراکش، 30 مارچ (ہ س)۔

ہندوستانی ٹریپ نشانے باز مضبوط مقابلہ کے درمیان شاندار مظاہرے کی امید کے ساتھ آئی ایس ایس ایف شاٹگن عالمی کپ تانگیر میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔ تانگیر مقابلے کا آغاز 31مارچ سے مراکش کے تانگیر واقع کلب ٹینگیروئس ڈی تیر میں ہوگا

مقابلہ مردوں اور خواتین کے زمرے میں 75-75 اہداف کے ساتھ شروع ہوگا، اس کے بعد 50 ہدف والے مقابلے ہوں گے، اور فائنل اتوار کو ہوگا۔مقابلے ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30بجے(مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے) پر شروع ہوں گے۔ خواتین کا فائنل 8:30 (مقامی وقت کے مطابق 4 ) اور مردوں کا فائنل 10:00 (مقامی وقت کے مطابق 5:30 ) پر کھیلا جائے گا۔

اس مقابلے میں اولمپک اور عالمی چمپئن سمیت کئی نامور شوٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستان نے مردوں اور خواتین دونوں زمروں میں چھ ایتھلیٹس کا زیادہ سے زیادہ کوٹہ ہے، ہر دو کھلاڑی رینکنگ پوائنٹس کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔ خواتین کے زمرے میں گوئٹے مالا کو پہلا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی موجودہ اولمپک چمپئن ایڈریانا روانو اور اسپین کی 24 سالہ عالمی چمپئن مار مولنے میگرینیا توجہ کا مرکز ہوں گی۔ دیگر نمایاں ایتھلیٹس میں پولینڈ کی سینڈرو برنال، اسپین کی فاطمہ گالویز، پرتگال کی انیس ڈی باروس اور سان مارینو کی ٹوکیو اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی ایلیسنڈرا پیریلی شامل ہیں۔

ہندوستانی خواتین کی ٹیم میں اولمپیئن راجیشوری کماری، نیشنل کی رنر اپ کیرتی گپتا، اور آشیما اہلوت شامل ہیں۔ پریتی راجک اور شریسٹھ سسودیا رینکنگ پوائنٹس کے لیے مقابلہ کریں گی۔

مردوں کے زمرے میں 84 کھلاڑیوں کا ایک مضبوط میدان ہے، جس میں موجودہ عالمی چیمپئن جوسیپ گلاسنووک اور پیرس اولمپک چمپئن ناتھن ہیلز سرکردہ دعویدار ہیں۔ دیگر سرفہرست دعویداروں میں اینٹون گلاسنووک، امریکہ کے ولیم ہنٹن اور اسپین کے اینڈریس گارشیا شامل ہیں۔

ہندوستان کی امیدیں تجربہ کار تینوں پرتھوی راج ٹونڈائیمان، کینان چنائی اور بھونیش مینڈیرٹا پر ٹکی ہوئی ہیں۔ شرن سشیل گیان چند اور محمد اسد سلطان رینکنگ پوائنٹس کے لیے مدمقابل ہوں گے۔

اسکیٹ شوٹر ٹورنامنٹ کے پہلے فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے، لیکن ٹریپ ایتھلیٹس بہتر کارکردگی کے ساتھ سیزن کا پہلا تمغہ جیتنے کے لیے پراعتماد ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande