ایشین باکسنگ چیمپئن شپ: بھارت کی پریتی پوار اور دیپک کوارٹر فائنل میں داخل
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س) ہندوستانی باکسروں نے منگولیا میں 2026 ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں زبردست شروعات کی ہے۔ ہندوستان کی پریتی پوار اور دیپک نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ دونوں فائٹرز نے مضبوط مخالفین کے خلاف شاندار پر
باکسنگ


نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س) ہندوستانی باکسروں نے منگولیا میں 2026 ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں زبردست شروعات کی ہے۔ ہندوستان کی پریتی پوار اور دیپک نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ دونوں فائٹرز نے مضبوط مخالفین کے خلاف شاندار پرفارمنس دی۔

خواتین کے 54 کلوگرام وزن کے زمرے میں ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز کی گولڈ میڈلسٹ پریتی پوار نے قازقستان کی علینا بازارووا کو یک طرفہ مقابلے میں 0-5 سے شکست دی۔ علینا بازارووا 2025 کی ایشین انڈر 22 چیمپیئن ہیں، لیکن پریتی نے ایک بہت ہی کمپوزڈ گیم کا مظاہرہ کیا، اسے کوئی موقع نہیں دیا اور اپنی مہم کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا۔

مردوں کے 70 کلوگرام وزن کے زمرے میں، دیپک نے ازبکستان کے خواس بیک اسد اللائیف کو ایک قریبی مقابلہ میں 2-3 سے شکست دی۔ دیپک، باکسام ایلیٹ انٹرنیشنل 2026 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اور ایشین یوتھ باکسنگ چیمپیئن شپ 2022 میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے، نے پورے مقابلے میں بہترین سمجھداری اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ ازبکستان کو شوقیہ باکسنگ میں ایک مضبوط ملک سمجھا جاتا ہے، اس لیے یہ فتح دیپک کے اعتماد کو مزید بڑھا دے گی۔

ہندوستانی ٹیم نے ابتدائی راو¿نڈ میں اپنے دو میں سے دو میچ جیت کر ٹورنامنٹ کی مضبوط شروعات کی ہے۔ پریتی پوار کا مقابلہ اب کوارٹر فائنل میں میزبان منگولیا کی اینکھجرگل منگنتسیتگ سے ہوگا، جبکہ دیپک کا مقابلہ اردن کے زیاد ایشاش سے ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande