سلمان خان نے نئی فلم کا کیااعلان
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی اگلی بڑی فلم سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے۔ اداکار نے معروف پروڈیوسر دل راجو اور ہدایت کار ومشی پیڈیپلی کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کا باضابطہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔ اس اعلان نے مداحوں میں جوش و خرو
سلمان خان


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی اگلی بڑی فلم سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے۔ اداکار نے معروف پروڈیوسر دل راجو اور ہدایت کار ومشی پیڈیپلی کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ کا باضابطہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔ اس اعلان نے مداحوں میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

سلمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’دل، دماغ اورجگر سے... اس اپریل میں ڈائریکٹر وامشی اور پروڈیوسر دل راجو کے ساتھ۔‘ اس ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال اپریل میں شروع ہوگی۔وامشی پیڈپلی اس سے قبل’مہرشی اور وارسو جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں، جبکہ دل راجو کو جنوبی ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اور کامیاب پروڈیوسروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اس فلم سے وامشی پیڈیپلی بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنی پہلی ہندی فلم میں سلمان خان کو ڈائریکٹ کریں گے۔ اس پروجیکٹ کو دل راجو کے بینر سری وینکٹیشور کریشنز کے تحت تیار کیا جائے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم بڑے پیمانے پر ہوگی، اور سلمان خان کو پہلی بار دیکھنے سے ہی یہ کہانی پسند تھی۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان اس فلم میں بالکل نئے اور منفرد اوتار میں نظر آئیں گے جو ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑا سرپرائز ہوگا۔ اداکار اس وقت اپنی آنے والی فلم ’ماتربھومی‘کے لیے بھی خبروں میں ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 2020 کے گالوان ویلی تنازعے سے متاثر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande