ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے نیول کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
تہران،30مارچ(ہ س)۔ایرانی پاسداران انقلاب نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری ہلاک ہو گئے ہیں۔ چار روز قبل اسرائیل نے انھیں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔پاسداران انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم پر
ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے نیول کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی


تہران،30مارچ(ہ س)۔ایرانی پاسداران انقلاب نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری ہلاک ہو گئے ہیں۔ چار روز قبل اسرائیل نے انھیں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔پاسداران انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم پر شائع بیان کے مطابق تنگسیری ’فوج کی تنظیمِ نو اور جزائر و ساحلی علاقوں کے دفاعی حصار کو مضبوط بنانے کے عمل میں مصروف تھے‘ اور وہ ’زخموں کی تاب نہ لا سکے۔‘

ایرانی میڈیا نے پیر کو پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی موت تصدیق کر دی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطبق یہ تصدیق پاسداران انقلاب کے ایک بیان کی بنیاد پر کی گئی۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے 26 مارچ کو کہا تھا کہ اسرائیلی دفاعی افواج نے ایک ’درست اور مہلک آپریشن‘ میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر علی رضا کو دیگر اعلیٰ عہدے داروں کے ہمراہ نشانہ بنا کر مار دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق علی رضا تنگسیری کا آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر بند کرنے میں میں اہم کردار تھا۔

تنگسیری کا شمار ایرانی بحریہ کے سینیئر کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ وہ حال ہی میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی نگرانی میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاونٹ پر کہا گیا تھا کہ ’ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات میں ملوث کسی بھی جہاز کو گزرنے کا حق حاصل نہیں۔‘وہ کھل کر بات کرنے والے کمانڈر کے طور پر بھی جانے جاتے تھے اور ماضی میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متعدد سخت بیانات دے چکے تھے۔اسرائیل اور امریکہ کے 28 فروری سے ایران پر جاری حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف، وزیر دفاع اور مشیر سکیورٹی سمیت متعدد اعلیٰ قیادت کو قتل کیا جا چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande