
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔
انڈیا انڈر 20 خواتین کی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جواکم الیگزینڈرسن نے اے ایف سی انڈر 20 ویمنز ایشین کپ تھائی لینڈ 2026 کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
بھارت نے 20 سال بعد ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 2 اپریل کو جاپان کے خلاف میچ سے کرے گی۔اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ 5 اپریل کو آسٹریلیا اور 8 اپریل کو چائنیز تائپے سے ہوگا۔
گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں اور تینوں گروپوں میں سے ہر ایک کی بہترین دو تیسری پوزیشن والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ چار کوارٹر فائنل جیتنے والے فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ پولینڈ 2026 کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ اے ایف سی انڈر 20 ویمنز ایشین کپ تھائی لینڈ 2026 کو فینکوڈ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
'ینگ ٹائیگریس' 20 مارچ کو بنکاک پہنچی تھیں اور انہیں مقامی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 13 دن کا وقت دیا گیا ۔ کل 24 کھلاڑیوں کا دستہ سفر پر گیا تھا، جن میں سے ڈیفنڈر الکا اندروار کو حتمی 23 رکنی اسکواڈ کا تعین کرنے کے لیے ریلیز کر دیا گیا۔
ہندوستان نے جنوری میں بنگلورو میں انڈین ویمن لیگ (آئی ڈبلیو ایل) کے پہلے مرحلے کے بعد اپنا تربیتی کیمپ شروع کیا۔ اس کے بعد ٹیم نے سویڈن میں ایک مہینہ کیمپ لگایا، جہاں انہوں نے کلب کے سینئر کھلاڑیوں کے خلاف پانچ دوستانہ میچ کھیلے۔ اسکینڈینیویا سے واپسی کے بعد، ٹیم نے کولکاتہ میں تربیت جاری رکھی اور پھر تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ