
لکھنو¿، 29مارچ (ہ س )۔
54ویں نیشنل سینئر ویمنس ہینڈ بال چمپئن شپ کے لیے اتر پردیش کی خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ بریلی میں 30 مارچ سے 3 اپریل تک منعقد کیا جائے گا جس میں ریاستی ٹیم کا مقصد مضبوط کارکردگی دکھانا ہے۔
کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں محکمہ کھیل کے زیر اہتمام تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد ہفتہ کو ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ اتر پردیش ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر آنندیشور پانڈے نے منتخب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پچھلی بار کانسی کا تمغہ جیتا تھا، اور اس بار بہتر کارکردگی کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
خوشبو کماری کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران سخت محنت کی ہے اور ٹیم متوازن دکھائی دے رہی ہے جس سے ان کی تمغے کی امیدیں مزید مضبوط ہو رہی ہیں۔
اتر پردیش خواتین کی سینئر ہینڈ بال ٹیم:
تیجسوینی سنگھ، اکانکشا سنگھ ورما، سپنا کشیپ، ریتو پال، ویشالیہ شرما، آرتی یادو، خوشبو کماری (کپتان)، راج پتی، ریشما یادو، سمن یادو، آرادھنا ترپاٹھی، نندنی پٹیل، سمریدھی، نِیکا سنگھ، سمریدھی سنگھ، یوکرا سنگھ خوشبو شرما، نینا، سنیتا، رنجنا، اوشا، شتاکشی
ٹیم کوچ: محمد توحید۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ