وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کی رنجی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
جموں, 29 مارچ (ہ س)وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کو کھیلوں کے میدان میں ابھرتا ہوا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو اپنی پہلی رنجی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 132ویں ایڈی
PM


جموں, 29 مارچ (ہ س)وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کو کھیلوں کے میدان میں ابھرتا ہوا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کو اپنی پہلی رنجی ٹرافی جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 132ویں ایڈیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہبلی، کرناٹک میں کھیلے گئے فائنل میں جموں و کشمیر کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرناٹک کرکٹ ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ تقریباً سات دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد حاصل ہونے والی یہ کامیابی نہایت خوش آئند ہے اور اس سے کھلاڑیوں سمیت پورے خطے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مودی نے ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر عاقب نبی کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیزن میں 60 وکٹیں لے کر قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کے لیے غیر معمولی جذبہ پایا جاتا ہے اور اب یہ خطہ بڑے اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد کے حوالے سے بھی تیزی سے اپنی شناخت بنا رہا ہے۔

انہوں نے حالیہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2026 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ اور لیہہ میں ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد نے خطے کو کھیلوں کے نقشے پر مزید مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ پہلے ہی سرمائی کھیلوں کے ایک اہم مرکز کے طور پر اپنی الگ پہچان قائم کر چکا ہے، جبکہ یہاں کے نوجوانوں میں فٹبال سمیت دیگر کھیل بھی بے حد مقبول ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande