تمل ناڈو انتخابات 2026: وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ڈی ایم کے امیدواروں کی فہرست جاری کی
چنئی، 28 مارچ (ہ س)۔ دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) نے 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلی اور پارٹی صدر ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کل 164 سیٹوں پر اپنے امیدوار
TN-CM-STALIN-RELEASES-LIST-DMK-CANDIDATES


چنئی، 28 مارچ (ہ س)۔ دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) نے 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلی اور پارٹی صدر ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کل 164 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ 70 سیٹیں اتحادیوں کو دی گئی ہیں۔

وزیر اعلی اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے کا اتحاد محض سیاسی نہیں ہے بلکہ ایک نظریاتی اور سیکولر ترقی پسند اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 175 نشستوں پر پارٹی کے اگتے سورج‘ کے نشان کے تحت انتخاب لڑا جائے گا، جب کہ اتحادی 59 نشستوں پر اپنے اپنے نشان کے تحت انتخاب لڑیں گے۔حال میں پارٹی میں شامل او پنیرسیلوم کوبوڑی (بوڈیاکنور) سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

اہم امیدوار (علاقہ وار)۔

جنوبی تمل ناڈو:

کنیا کماری – آر رمیش

ناگرکوویل – ایس راجا

رادھاپورم – ایم عبدالوہاب

آلانگولم – پال منوج پانڈین

تینکاسی – ڈاکٹر کلائی کتیروَن

کوویل پٹی – کے کرونانِدھی

تروچیندور – انیتا رادھا کرشنن

توتیکورین – گیتا جیون

مدورئی علاقہ:

تیروچولی – تھنگم تھیناراسو

اروپوکوٹئی – ایس ایس آر رام چندرن

ستور – کدرکرئی راج

راجاپالیم – تھنگاپانڈین

کمبم – این رام کرشنن

بوڈینایاکنور – او پنیرسیلوم

تیرومنگلم – ایم منی مارن

مدورئی سینٹرل – پی ٹی آر پلانی ویل تیاگراجن

ڈیلٹا اور وسطی اضلاع:

تیروپتور – کے آر پیریاکروپن

آلانگوڈی – شیوا وی میناتھن

تیرومیم – ایس رگھوپتی

پدوکوٹّئی – ڈاکٹر متھوراجا

تنجاور – رام ناتھن

منّارگوڈی – ٹی آر بی راجا

تریچی علاقہ:

تریچی ایسٹ – انیگو ارودیاراج

تریچی ویسٹ – کے این نہرو

شریرنگم – ایس دوریراج

کرور – آر سی تیاگراجن

مغربی اضلاع:

کوئمبٹور ساؤتھ – وی سینتھل بالاجی

کوئمبٹور نارتھ – سینتامزسیلون

تیروپور ساؤتھ – دنیش کمار

ایروڈ ویسٹ – متھوسامی

سیلم ساؤتھ – لوگناتھن

شمالی اور چنئی علاقہ:

کانچی پورم – نتیاسکمار

تامبرم – آر ایس۔کرتیکا دیوی

آلندور – تھامو انبراسن

شولنگ نلور – ارویند رمیش

مایلاپور – ویلو

ٹی۔ نگر – راجا امبھاژگن

انا نگر – ستراراسو

ہاربر – پی کے شیکھر بابو

رائےاپورم – ڈاکٹر سبیر خان

ولیواکم – کارتک موہن

پیرمبور – آر ڈی شیکھر

آوڈی – ناصر

تیروللور – راجندرن

کولا تھور – ایم کے اسٹالن

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande