راجیو کمار کو اے آئی سمٹ احتجاج کیس میں پیشگی ضمانت ملی
نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ کے دوران شرٹ اتارکر احتجاج کے معاملے میں ملزم راجیو کمار کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیت بنسل نے یہ حکم دیا۔ عدالت نے راجیو کمار کو تحقیقات م
راجیو کمار کو اے آئی سمٹ احتجاج کیس میں پیشگی ضمانت ملی


نئی دہلی، 28 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے 20 فروری کو بھارت منڈپم میں اے آئی سمٹ کے دوران شرٹ اتارکر احتجاج کے معاملے میں ملزم راجیو کمار کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیت بنسل نے یہ حکم دیا۔

عدالت نے راجیو کمار کو تحقیقات میں حصہ لینے کی ہدایت دی۔ عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ اگر راجیو کمار کو گرفتار کرنے کی ضرورت ہے تو وہ ایک ہفتے کا نوٹس فراہم کرے۔ سماعت کے دوران راجیو کمار کے وکیل امریش رنجن پانڈے نے کہا کہ کسی پارٹی سے وابستگی کسی کو مجرم نہیں بناتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کی ویڈیو بنانا کسی بھی طرح جرم نہیں ہے۔اس سے پہلے 14 مارچ کو عدالت نے راجیو کمار کو آج تک کی عبوری ضمانت دی تھی۔ دہلی پولیس نے پیشگی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے یہ دلیل دی کہ راجیو کمار سازش کا حصہ تھے اور اس نے پورے واقعہ کو فلمایا تھا۔اس معاملے میں یوتھ کانگریس کے نو کارکنوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔ چب کو مجسٹریٹ کورٹ نے 28 فروری کو ضمانت دی تھی۔ سیشن کورٹ نے 28 فروری کو ضمانت پر روک لگا دی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2 مارچ کو چِب کی ضمانت پر سے روک ہٹا دیا تھا۔ اس معاملے میں یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری نگم بھنڈاری کو 24 مارچ تک عبوری ضمانت مل گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande