
بھاگلپور، 28 مارچ (ہ س)۔بھاگلپور کے ایم پی اجے کمار منڈل نے لوک سبھا میں سوال نمبر 4802 کے ذریعہ بیرون ملک ہندوستانی شہریوں، خاص طور پر بہار سے آنے والوں کی موت کے تعلق سے ایک اہم مسئلہ اٹھایا۔رکن پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ سے جاننا چاہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران بہار کے کتنے لوگ بیرون ملک مر چکے ہیں، ان اموات کی وجوہات کیا ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو کس قسم کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے جواب دیا کہ وزارت کے پاس ریاست وار، خاص طور پر بہار سے متعلق ڈیٹا نہیں ہے۔ حالانکہگزشتہ تین سالوں کے دوران بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کی اموات کی کل تعداد بالترتیب 11,061، 11,841 اور 11,770 رہی ہے۔گذشتہ تین سالوں میں بیرون ملک 34,672 ہندوستانیوں کی موت ہوئی ہے۔ حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کے لحاظ سے اعداد و شمار فراہم کرے اور متاثرہ خاندانوں کو مزید موثر امداد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلہ کو مستقبل میں زیادہ سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا تاکہ بہار سمیت ملک بھر کے تارکین وطن مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan